اپوزیشن انتخاب میں شفافیت کی مخالفت کر رہی ہے، مراد سعید

99

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان سینیٹ انتخابات میں شفافیت چاہتے ہیں مگر اپوزیشن والے مخالفت کر رہے ہیں، اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے جانتے ہیں کہ وہ پیسہ خرچ کیے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتے، وزیراعظم پارلیمان، ایوان بالا کا تقدس بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کرکٹ میں شفافیت کیلیے نیوٹرل امپائر لے کر آئے۔ الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلیے تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا،اپنی پارٹی کے 20 ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔ اب عمران خان سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے شفاف بنانا چاہتے ہیں۔