پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

509

راولپنڈی: آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ پاکستان نے زمین سےزمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، غزنوی میزائل جوہری ،روایتی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے،

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ آرم ڈاسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی سالانہ فیلڈٹریننگ مشق کے اختتام پر کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا، سینئر فوجی حکام، سائنس دان اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔

کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے آپریشنل تیاریوں کو سراہا، جبکہ ویپن سسٹم آپریٹ کرنے کے شاندار معیار کی بھی تعریف کی، لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے تجربے میں شامل جوانوں کے تربیتی معیار کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔