پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے پر غائب

563

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔ ایئرہوسٹس 29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 797 پر تعینات تھی۔

ایئرہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری کو پرواز پی کے 784 کی واپسی پر ہوا۔ ایک ہفتے میں پی آئی اے عملے کے 2 ارکان کینیڈا میں غائب ہوئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس نےٹورنٹوسےکراچی پروازکیلئےڈیوٹی پررپورٹ نہیں کیا، ایئرہوسٹس سےمتعلق کینیڈاکی امیگریشن،ایئرپورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا، ائیرہوسٹس پرکینیڈامیں مبینہ شہریت لینےکیلئےسلپ ہونےکاشبہ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  فضائی میزبان کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا علم ہے، فضائی میزبان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ایئرہوسٹس کے غائب ہونے پر پی آئی اے نے  عملے کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کی تحویل میں رہیں گے، پاسپورٹ پروازوں کی روانگی کے وقت چیک ان پر واپس ہوگا۔