بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق

159

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں مقا می کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جا نے سے ایک کا نکن خان ولد وزیر خان قوم شملزئی جاں بحق ہوجبکہ اکبر ولد خان محمد قوم شملزئی سکنہ افغانستان بے ہوش ہو گیا جاں بحق اور بے ہوش کانکن کو کوئلہ کان سے نکال کر سول اسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔ متوفی کا نکن کی نعش ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ بے ہوش کانکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔