ضلع بارکھان میں جعلی لوکل سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص گرفتار

260

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں انتظامیہ نے جعلی لوکل سرٹیفکیٹ بنانے پر کراچی کے رہائشی ایک شخص گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی کے خصوصی حکم پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالقدوس عباسی ولد احمد عباسی ساکن کراچی کو جعلی لوکل سرٹیفکیٹ بنانے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے بتایا کہ عبدالقدوس عباسی نے جعلی لوکل سرٹیفکیٹ تیار کرکے خود کو بارکھان کا مقامی ظاہر کیا اور 2015ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان میں ملازمت حاصل کرلی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس نے عمر خان میانی کھیتران کے لوکل سرٹیفکیٹ میں ٹمپرنگ کرکے لوکل بنایا تھا۔