لسبیلہ، حب سی آئی اے کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

124

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب سی آئی اے ساکران پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر انچارج سی آئی اے ساکران نورالاسلام نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر ریاض حسین، ہیڈ محرر سہیل احمد عباسی کے ہمراہ کامیباب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن ولد کبیر احمد سکنہ اورنگی ٹاؤن کراچی کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سایکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ موٹر سایکل مورخہ 19 جون 2020ء کو کورنگی کراچی کے علاقے سے چوری کی تھی جبکہ سی آئی اے ساکران انچارج نورالاسلام کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ منشیات، جرائم پیشہ افراد اور امن و امان کی صورتِ حال میں خلل ڈالنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے، ان کیخلاف سخت سے کارروائی عمل لائی جائے گی۔