معاشرہ مفید بنانے کیلیے طلبہ کو اسلامی تعلیم سے روشناس کرانا ہوگا،صاحبزادہ صادق جان

352

ٹنڈو محمد خان(پ ر)آج ملک میں مغربی کلچر فروغ دیا جارہا ہے جس سے نئی نسل کی سوچ میں منفی اثر پڑرہا ہے ،معاشرے کو درست کرنے کیلیے ضروری ہے کہ اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا جائے،طلبہ کو معاشرے کیلیے مفید بنانے کیلیے اسلامی تعلیم سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ محمد صادق جان اور صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے ٹنڈو محمد خان میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر صادق جان نے مزید کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان ملک کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کی سوچ وفکر کو اسلام سے ہم آہنگ کرنے کیلیے کوشاں ہے۔تعلیمی اداروں میں مغربی کلچر کے فروغ کو روکنے کے لیے ہمیں اساتذہ کی ذہنی اور فکری تربیت کا نظام مزید مضبوط کرنا ہوگا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، صوبہ سندھ کے سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری اورضلعی صدر حافظ اللہ ڈینو نظامانی ودیگر موجود تھے۔