ایران: ایک اور ریسلر کو قتل کے جرم میں پھانسی

399
تہران: قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے ریسلر مہدی علی حسینی کی فائل فوٹو

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ایک اور ریسلر کو قتل کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پھانسی دے دی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران یہ دوسرا ریسلر ہے، جسے تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔ اس سے پہلے چیمپئن ریسلر نوید افکاری کو سُولی پر چڑھایا گیا تھا، جس کے خلاف عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق 30 سالہ مہدی علی حسینی کو جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں واقع شہر دیزفل کی جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔