حریم ادب کے تحت آرٹس کونسل میں مذاکرہ آج ہو گا

323

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اصلاحی و ادبی انجمن ’’حریم ادب‘‘ کے زیر اہتمام منگل 27جنوری سہہ پہر 03:30بجے آرٹس کونسل کراچی میں ایک مذاکرہ’’ بعنوان ادب اور میڈیا خاندان اور نسل نو کے معمار ہیں‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مذاکرے میں شہر قائد کے ادبی جرائد و رسائل کی مدیرات خصوصی شرکت کریں گی۔ کر اچی سے پاکستان کی سینئر ڈرامہ نگار حسینہ معین جبکہ سینئر شاعرہ و مصنفہ،مدیرہ بتول صائمہ اسماء خصوصی شرکت کے لیے لاہور سے تشریف لا رہی ہیں۔حریم ادب کراچی کی نگراں عشرت زاہد نے تمام خواتین سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔