پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ای او بی آئی کو 2کروڑ روپے کی دوسری قسط جمع کرا دی

275

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے اپنے اندرونی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 کروڑ روپے کی دوسری قسط جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کو 2کروڑ روپے کی دوسری قسط 13 چیکس کی صورت میں 25 جنوری 2021 ء کو جمع کرائی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جنوری2021 ء کو 5 کروڑ روپے کی پہلی قسط 29 چیکس کی صورت میں ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈ آفس میں جمع کرا ئی گئی تھی ۔پاکستان ا سٹیل کے کارپوریٹ سیکرٹری کی جانب سے ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈ کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ اپنے ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔