حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

290

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ علاوہ ازیں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمے داریوں کو یقینی بنائیں۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کرتا رہوں گا۔ حلیم عادل شیخ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے استعفا دیے جانے کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔