وزیراعظم یا کسی وزیر کو جوابدہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

359
عمران خان کو گھربھیجنا عوام کی آواز بن چکی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان یا کسی وزیر کو بھی جواب دہ نہیں ہوں، آئین کے مطابق صرف سندھ اسمبلی کو جوابدہ ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کے جواب پر تبصرہ نہیں کرونگا،اس حوالے سے خط لکھا ہے،ایک خفیہ معاملہ تھا اسے سوشل میڈیا پر چڑھا دیا،میں اتنا غیر ذمہ دار نہیں ہوں کہ ایسی حرکت کروں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھاہے،جلد سے جلد کورونا ویکسین حاصل کرنا چاہتے ہیں،ویکسین کے لیے چین سے بات کی تھی لیکن وفاق نے کہا کہ ویکسین ہم خریدیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم کبھی بھی اجلاس کے اندر کی وڈیو منظر عام پر نہیں لائیں گے،نیب کے کسی ریفرنس کا عمل نہیں صحافیوں سے پتہ چلا،جعلی ادویات بنانے والے ہوشیار ہوجائیں، بہت جلد کارروائی کی جائے گی۔