بےنظیر یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی بھرتیاں، اسپیکر کی ضمانت منظور

296

سندھ ہائی کورٹ نے بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق  کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ  میں بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق  کیس کی سماعت ہوئی تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالت میں پیش  ہوئے۔

عدالت نے آغا سراج درانی کی عبوری ضمانت10 لاکھ روپے کے عوض   منظور کرلی جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کو تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ  نے درخواست ضمانت کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں ملیر ندی میں گٹر اور زہریلے پانی سے سبزیاں اگانےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو ڈائریکٹر لیگل سندھ فورڈ اتھارٹی اورایڈیشنل سیکریٹری زراعت  عدالت میں پیش  ہوئے۔

پیش رفت رپورٹس پیش نہ کرنے پر عدالت  نےمتعلقہ حکام پر برہم کا اظہار کیا، جسٹس  محمد علی مظہر نے کہا کہ مطلب یہ ہوا، کوئی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا، اتنا سنجیدہ معاملہ ہے کوئی محکمہ کام نہیں کر رہا اگر گٹر کے پانی سے سبزیاں آگ رہی ہیں تو سبھی کا نقصان ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری زراعت سے جامع جواب طلب کر لیا۔