پاکستان کا جنوبی آفریقہ کیخلاف ٹیم کا اعلان

635

کراچی: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پرمشتمل پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بابراعظم کپتان، عابدعلی، عمران بٹ، محمد نواز، اظہرعلی، فوادعالم، سعودشکیل، فہیم اشرف اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں نعمان علی، ساجدخان، یاسرشاہ، محمدرضوان، سرفرازاحمد، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی، تابش خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں اور جن شہروں میں سیریز کے میچز کا انعقاد ہونا ہے وہاں سیکورٹی ایجنسیز کے اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھالیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کی تیاریوں کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے،اطراف کی سڑکیں کنٹینر سے بند کرکے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہیں، مسلسل 3دن سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہری سخت پریشانی اور اذیت کا شکار رہے، اہلیان کراچی کو مزید ایک ہفتہ اس خفت کا سامنا رہے گا۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم قومی ٹیم کیخلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 میچ 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔