اگلے چند سالوں میں فائیو جی پاکستان میں دستیاب ہونے کا امکان

261

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں۔ اگلے چند سالوں میں ٹیکنالوجی کے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

نجی روز نامے میں شائع ایک خبر کے مطابق حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سال 2022 سے 2023 تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق فائیو جی نیٹ ورکس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک گیگا بائٹ کی فائل کو چند سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے روز نامے کو بتایا کہ پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورکس جلد دستیاب کرنے کے اقدامات کیا جا رہے ہیں۔ کوشش ہے 2022 تک فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں دستیاب ہو۔

امین الحق نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو پاکستان لانے میں ابھی 5 سے 7 کا عرصہ لگے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سال 2020 کے دوران فائیو جی نیٹ ورکس کی آزمائش کی گئی۔ فائیو جی سے چین ویڈیو کال کی گئی جس کے بہترین نتائج ملے۔

پاکستان جنوبی ایشا کو وہ واحد ملک ہے جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی گئی۔