نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی آفریقن ٹیم کی 14 سال بعد پریکٹس جاری

305

جنوبی آفریقن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان کے موقع پر آج پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس جاری ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں محض 3 روز باقی ہیں جس کی تیاری کے لیے دونوں ٹیموں نے پوزیشنز سنبھال لی ہے، دونوں ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کررہی ہیں۔

جنوبی آفریقا کی ٹیم 16 جنوری کو پاکستان آئی تھی تاہم کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے 6 دن آئسولیشن میں رہے اور کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کی اور انٹر اسکواڈ میچ کھیلا، مہمان ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر آج پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی جبکہ قومی ٹیم مسلسل تیسرے روز بھی پریکٹس جاری رکھے گی۔

دونوں ٹیموں کی آمد کے موقع پر اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا، شارع فیصل کو کچھ دیر بند کرنے کے بعد دوبارہ سے عام ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کی تیاریوں کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے،اطراف کی سڑکیں کنٹینر سے بند کرکے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہیں، مسلسل 3دن سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہری سخت پریشانی اور اذیت کا شکار رہے، اہلیان کراچی کو مزید ایک ہفتہ اس خفت کا سامنا رہے گا۔