جوبائیڈن سے تعلقات مضبوط بنانے کےلیے پر امید ہیں، وزیر خارجہ

294
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان جوبائیڈن انتظامیہ سے تعلقات مضبوط بنانے کےلیے پر امید ہے،افغان امن عمل سے متعلق مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

غیر ملکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام توانائیاں صرف کرنا ہونگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں تشدد کے واقعات پر تشویش ہے،افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے سرتوڑ کوششیں کرتے ہوئے کٹھن مراحل طے کیے۔