کوئی آمر اسٹیل ملز بند کرکے حکومت نہیں کرسکتا ، وجیہ الدین

253

کراچی (پ ر) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ کوئی بھی آمر اسٹیل ملز بند کرکے حکومت نہیں کرسکتا۔ لاکھوں کی آبادی کو اس طرح نہیں اکھیڑا جاسکتا۔ ورکرز کو چاہیے کہ وہ کم از کم 10 ایکڑ اپنی رہائش کے لیے طلب کریں۔ پکی نوکری بھی ان کا حق ہے۔ وہ اسٹیل ملز کے سی ای او کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دییملازمینسے خطاب کر رہے تھے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2006ء کے اسٹیل ملز کیس سے ہٹ کر قانونی چارہ جوئی اب کسی سمجھوتے ہی پرختم ہوگی، پاکستانی حکومتیں یکے بعد دیگرے اداروں کی نجکاری پر بضد ہیں، اگلے نمبر بالترتیب PIA، پاکستان ریلوے، واپڈا، پاکستان پوسٹ اور OGDC وغیرہ کے ہیں۔انہوںنے کہا کہ زمین کی قیمت کے تخمینے لگوائے جارہے ہیں۔ ایک ذیلی کمپنی بنائی جائے گی جس کے حصص اپنا کمیشن رکھ کر من پسند گاہک کو دیے جائیں گے، جو وہاں دس بحریہ ٹاؤن کے برابر ملٹی اسٹوری عمارتیں کھڑی کرے گا۔ ورکرز کو چاہیے کہ وہ کم از کم دس ایکڑ اپنی رہائش کے لیے طلب کریں۔