لٹیروں نے موبائل فون چھیننے کے بعد شہری کو واپس کردیا

159

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر )لٹیروں کی رحم دلی یا منچلوں کی شرارت، کراچی ملیر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کا بینک کے اے ٹی ایم سے گھر تک تعاقب کیا، اسلحہ دکھا کر موبائل فون قبضے میں لینے کے بعد واپس کر دیا، کہا مذاق کر رہے تھے، ملزمان خدا حافظ کر کے چلتے بنے۔ملیر ماڈل کالونی میں انوکھا واقعہ کا رونما ہوا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ملیر سعود آباد میں بینک سے ملزمان نے شہری کا تعاقب کیا، ماڈل کالونی میں گھر کی دہلیز پر پہنچے تو اسلحہ دکھا کر موبائل فون چھین لیا، واردات کے دوران اہل خانہ نے گھر کا دروازہ بھی کھولا لیکن ڈر کے مارے واپس بند کر دیا ۔ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بغیرمزاحمت ہی موبائل واپس کر دیا،واقعہ منچلوں کی شرارت یا پھر کراچی کے ڈاکوؤں کی رحم دلی کی مثال ہے۔