افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کی گریٹ ڈبل گیم کا انکشاف

424

افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا مشن، بھارت کی گریٹ ڈبل گیم کا انکشاف ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی خطے میں بدامنی پھیلانےکی کوششیں بے نقاب ہوگئی۔ کنگز کالج لندن کے استاداوی ناش پلوال کی کتاب “مائی اینیمیزاینیمی” نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

کتاب “مائی اینیمیزاینیمی” میں افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہندوستان اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

اوی ناش پلوال نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اوی ناش کی کتاب میں ”بلوچ اینڈ پشتون کارڈ” کا پورا باب لکھا گیا ہے۔

بی جی پے رہنما سبرامانیم سوامی پاکستان کو تقسیم کرنے کے گھناؤ نے منصوبے کا اعلان کرچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار افغان امن عمل کی کامیابی سے خوف زدہ ہے۔ افغان امن مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوئے تو مودی نے آرٹیکل 370 کو معطل کر دیا۔