‘حکومت اور پی ڈی ایم میں اختلاف صرف اقتدار کے گھوڑے پر بیٹھنے کا ہے’

310

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم میں صرف اقتدار کے گھوڑے پر بیٹھنے پر اختلاف ہے، ورنہ دونوں ایک ہی ہیں۔

جمعرات کے روز کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار کے جناح آڈیٹوریم میں بار کے عہدیداروں و ممبران سمیت مرد و خواتین وکلا سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ حکومت کے 950دنوں میں جہاں حکومت نے نااہلی، بددیانتی، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوئی ہے،وہیں اپوزیشن کی ان جماعتوں نے بھی ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی، تعلیمی و کشمیر پالیسی، آئی ایم ایف وار ورلڈ بینک کی غلامی،قومی مفادات کے خلاف بیرونی مداخلت کو قبول کرنے اور FATFقوانین کی منظوری میں پیپلز پارٹی، نواز لیگ اور پی ٹی آئی ایک ساتھ ہیں، ملٹری کورٹس کے قیام اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسع میں بھی یہ سب ایک تھے اور ایک سے بڑھ کر ایک اپنی وفاداری کا ثبوت دے رہے تھے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ  جماعت اسلامی کے خلاف اور ملک میں حقیقی تبدیلی آئین و قانون کی بالا دستی اور عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے، وکلا برادری نے بھی ہمیشہ عدل و انصاف، جمہوریت اور قانون کی بالا دستی کی جدوجہد کی ہے، نظریہ ضرورت کی بنیاد پر فیصلے دینے والوں کے خلاف سراپا احتجاج بلند کیا ہے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کو مضبوط کیا ہے اور اس میں کراچی بار کا کردار بھی بہت نمایاں اور دیرینہ ہے، جماعت اسلامی اور بار کی سیاست میں ہم آئینگی موجود ہے، ہم وکلا برداری کو دعوت دیتے ہیں کہ عوام کے لیے عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے امیر و غریب، چھوٹے اور بڑے سب کے احتساب کے لئے اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے مل کر جدوجہد کریں، اسلام بھی عدل و انصاف کا درس دیتا ہے، عوام کے تمام مسائل کا حل اور ملک اور قوم کے لئے تمام بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کے قیام میں ہی مضمر ہے۔

،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار کے جناح آڈیٹوریم میں بار کے عہدیداروں و ممبران سمیت مرد و خواتین وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کراچی باروہ جگہ ہے جہاں کا دروازہ سیاسی کارکنوں اور مسائل میں گھرے عوام کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا ہے، سول اور قومی آمریت کے دور میں بھی بار نے حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے، عدل و انصاف کا قیام کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور جہاں عدل و انصاف نہ ہو وہاں نہ کوئی ترقی کرسکتا ہے اور نہ معاشرہ اور ریاست، بدقسمتی سے ملک کے اندر چھوٹے اور بڑے کے لیے الگ الگ قانون ہے، کوئی بھی وی آئی پی سڑک سے گزرتے ہوئے سرخ پٹی کا انتظام نہیں کرتا، نہ ملک کے اندر ایک نظام انصاف اور احتساب سب کا بلاامتیاز ہونا چاہیے، پی ڈی ایم والے کہتے ہیں کہ ہم انقلات کے لیے نکلے ہیں وہ بتائیں سندھ میں 13سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سندھ کے اندر کون سا انقلاب آگیا۔

اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم الدین قریشی اور جنرل سیکریٹری عامر نواز وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو کراچی بار کی جانب سے یاد گاری سوینئرز بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر بار کی نائب صدر شازیہ، اسلامک لائرز موومنٹ کیسید شاہد علی، عبدالصمد خٹک، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء عبدالوہاب، راجہ عارف سلطان، محمد اسحاق خان، سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔