شہبازشریف کا استثنیٰ کالعدم قرار، احتساب عدالت پیش ہونے کا حکم

277

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کو  پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کو  ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت  لاہورنے شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دے دیا۔

،جج احتساب عدالت  نے ریمارکس دیے کہ ملزم باقی کیسز میں نیب کی عدالتوں میں پیش ہوتا ہے ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے۔

جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں  استثنیٰ  دیا جائے یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہباز شریف پیش ہو۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کا استثنیٰ کالعدم قرار دیتے ہوئے  26 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔