‘نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں’

332

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کےساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکےخواہاں ہیں، کرپشن کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔