طاقتور ہونے کے باوجود مشرف نے چوروں کو این آر او دیا، وزیر اعظم

329

مولا سرائے خان: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،طاقتور ہونے کے باوجودجنرل مشرف نے چوروں کے آگے گھٹنے ٹیک کر این آر او دیا ،آزاد ملک آزاد فیصلے کرتےہیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے مولاخان سرائے میں قبائلی عمائدین سے وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقے اور بلوچستان کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے، لوگوں کو چاہیے کہ اسلام کی تاریخ کا مطالعہ کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ مدینے کی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ایک طویل جہدوجہد کرنا پڑی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے چوروں کا ٹولہ کہہ رہاہے کہ ہمیں این آر او دو، اسحق ڈار اور نواز شریف کے بچوں نے باہر جاکر جائیدادیں خرید لیں،جب کسی فیکٹری کا مالک چور بن جائے تو فیکٹری آگے بڑھنے کے بجائے بند ہوجاتی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ   مدینے کی ریاست میں غریبوں کے لیے این آر او ہوگا اور طاقتور چوروں کے لیے جیل ہوگی، احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی،  کیونکہ وزیرستان میں غربت بہت زیادہ ہے۔