قطر کی ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش

308

قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیش کش کر دی۔

قطرکےوزیرخارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کے لیے قطر سہولت کاری کے لیے بھی تیار ہے۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران سے مذاکرات کریں، قطرنےخلیج تعاون کونسل ممالک سے بھی ایران سے مذاکرات کی بات کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بھی خواہشمند ہے  ایران اور امریکا مذاکرات کے بارے میں جو بھی کہے گا اس کی حمایت کریں گے۔