‘اندرونی حملے کا خطرہ نہیں، فوجیوں کی اسکریننگ معمول کی بات ہے’

303

قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفرملر کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے روز سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سےاندرونی حملےکی کوئی انٹیلی جنس نہیں۔

امریکی حکام نے ایف بی آئی کو کیپٹل ہل میں تعینات 25ہزار نیشنل گارڈز کی جانچ کا حکم دے دیا۔ وزارت دفاع کو خدشہ ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران ان پر کوئی گھر کا بھیدی حملہ کرسکتا ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایف بی آئی نے کیپٹل ہل میں تعینات 25 ہزار نیشنل گارڈز کی اسکریننگ کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

کیپٹل ہل میں تعینات 25 ہزار فوجیوں کی جانچ کا حکم

 تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے چند بلوائیوں کا تعلق سیکورٹی ایجنسی سے تھا۔ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں حملے کے انتباہ نے سیکورٹی اداروں کی نیندیں اڑادی ہیں۔

اہلکاروں کی اسکریننگ کے حوالے سے قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفرملر کا کہنا ہےکہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کےذریعےفوجی اہلکاروں کی اسکریننگ معمول کی بات ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سےاندرونی حملےکی کوئی انٹیلی جنس نہیں۔