غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس،سرفراز مرچنٹ کا ریکارڈ طلب

229

کراچی(نمائندہ جسارت) ایم کیوایم کے سابق رہنما سرفراز مرچنٹ کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس، عدالت نے ملزم کے خلاف ٹرائل کورٹ سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت سرفراز مرچنٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر گواہ پیش ہوا تھا مگر بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے
گواہ کا بیان ریکارڈ کیوں نہیں کیا ؟، سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نے سرفراز مرچنٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ کو ریفرنس ارسال کردیا تھا، احتساب عدالت نے سرفراز مرچنٹ کی جانب سے مسلسل غیر غیر حاضری کے باعث ریفرنس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کیا، احتساب عدالت کا کہنا تھا سرفراز مرچنٹ پیش نہیں ہوتے ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ سمیت دیگر ملزمان پر فردجرم عاید ہوچکی ہے۔