پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے21 جنوری کو الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

440

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ بلدیات پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے کے بعد محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلے کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر بلدیات انتخابات کے انعقاد کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔ تاہم امکان ہے کہ فروری 2021ء کے دوسرے ہفتے میں بلدیات انتخابات کی کوئی تاریخ دی جاسکتی ہے۔ محکمہ بلدیات کے اس تحریری جواب کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے سلسلے میں 21 جنوری کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔