وفاقی وزیر داخلہ کی اپوزیشن کو لانگ مارچ کی دعوت

413

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو لانگ مارچ کی دعوت دے دی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن سے کہا کہ پی ڈی ایم والے ہم سے لانگ مارچ  کی بھی اجازت لے لیں۔ پی ڈی ایم  والے اپریل کے بجائے ابھی لانگ مارچ کرلیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ تو یہ کریں گے، ہم تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پستے بادام پیش کریں گے۔ اگر زیادہ تعداد آگئی تو کشمیری چائے بھی پلاؤں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ہزار 800 کیمروں سے احتجاج کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ایک ہزار 500 اہلکار مانیٹرنگ کے لیے تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں اتنے بندے نہیں آئے جتنا ہمارا اندازہ تھا۔