مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائیاں

237

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں استعمال اراضی کے برخلاف، یونٹس /پورشنز سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے جمشید ٹائون کے علاقے کراچی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائزسی ایچ ایس میںپلاٹ نمبرC-42،بلاک 4،پرتیسری منزل کی تعمیرات کومنہدم اور پلاٹ نمبر6/2پرچوتھی منزل کوسربمہرکردیا،پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 112-C،بلاک 2،پردوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 921-C،بلاک 2 ،پرتیسری منزل کی تعمیرات کے حصوں کومنہدم اورپلاٹ نمبر 43-3-F،بلاک 6،کو سربمہرکردیاگیا،جمشیدٹائون کے ہی علاقے منظورکالونی میں پلاٹ نمبر C-95، پردکانوںکوسربمہرکردیاجبکہ امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود پلاٹ نمبر C-26،پلاٹ نمبر 17اورپلاٹ نمبر 18پر غیرقانونی دکانوں کے شٹرز کو ہٹاکرتعمیرات کو سربمہرکردیاگیا۔صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 47-OT-5،پر کے گرائونڈفلور کی آرسی سی چھت اوررولنگ شٹرز ،پلاٹ نمبر 58-MR-07 ،پر واقع ایک بینک برانچ کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم اور جگہ کوسربمہرکردیا جبکہ پلاٹ نمبر 111-OT-09 ،پرپہلی اوردوسری منزل اور پلاٹ نمبر C-31،بلاک 4،کلفٹن کو سربمہر کردیا گیا۔ دریں اثناء گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر C-31،بلاک 15،اسکیم 36اورپلاٹ نمبر B-172اورپلاٹ نمبر B-173،بلاک 11اسکیم 36پر غیرقانونی شادی ہال کے خلاف بھاری انہدامی مشنری کی مدد سے دیواروں اور دیگرتعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر یونی کلب ،C-356 ،بلاک 1/A،اسکیم 36،پر غیرقانونی شادی ہا ل کوسربمہرکردیاگیا۔ کورنگی ٹائون لکھنٔو ایچ ایس میں پلاٹ نمبر E-196 ،سیکٹر31-Eپر پینٹ ہائوس اوردوسری منزل کی تعمیرات کے حصے اور پلاٹ نمبر D-444 ،سیکٹر31-E،کے گرائونڈفلور کے آرسی سی کالمز اور پانی کی ٹنکی کو منہدم کردیاگیا۔