وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

204

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) کوہو گا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈ ے سمیت ملکی موجودہ سیاسی ، معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گاجبکہ کورونا کی صورتحال اور ویکسین سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ سول سروس ریفارمز پر بریفنگ،پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری ، یوروبونڈز اور سکوک میں ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے نئے میٹرز کی تنصیبات کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل نو، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی تعیناتی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ ،کراچی ڈھوک لیبر بورڈ کی منظوری کابینہ ،این ٹی ڈی سی کے بورڈ اف ڈائریکٹر کی تعیناتی ،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کابینہ کمیٹٰی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گا۔ وفاقی کابینہ سی سی ایل سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔