ٹنڈوالہٰیار ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار

344

 

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار کی ہدایت پر تھانہ سیکشن اے کے ایس ایچ او مظہر مہدی نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہو ئے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کار کو روک کر تلاشی لی، جس میں سے 98 پیکٹ انڈین سپاری، 120 کلو مین پوری چورا برآمد کر کے دو ملزمان امتیاز علی ولد ساون خان، ارشد علی ولد نصیر احمد کو حراست میں لے کر تھانہ سیکشن اے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او پیارو لوند رحیم گوپانگ نے چند روز قبل تھانے کی حد سے 36 بکریاں چوری کی واردات میں ملوث جوابداروں کی گرفتاری کے لیے مخبر کی اطلاع پر بڑی کارروائی کرکے دوسرے شہر منتقل ہو نے سے قبل پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 36 بکریاں برآمد کرکے تھانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مویشیوں کی مالیت چالیس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزمان شوکت گجر لطیف آباد، عرس سومرو چھور ضلع عمر کوٹ اور معشوق خاضخیلی کا تعلق بیرانی سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ایک رپیٹرراور گولیوں سمیت ٹر ک تحویل میں لیا۔ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔