گلستان جوہر:ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے اورزیورلے اڑے

206

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈکیت پولیس کے قابو سے باہر ، گلستان جوہر بلاک3 میں 6 ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقد رقم، پرائز بانڈز اور زیورات لوٹ کرفرارہو گئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں بنگلے میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں شہری زریاب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شہری نے بتایا کہ 6 ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جس میں 30 لاکھ کی نقدی سمیت زیورات اور انعامی بانڈز شامل ہیں۔مقدمہ کے متن کے مطابق گاڑی نکالنے کے لیے بنگلے کا دروازہ کھولا تو ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے،پہلے 2 ڈاکو اسلحہ سمیت داخل ہوئے، دیگر 4 ساتھی بعد میں بنگلے میں آگئے،ایک ڈاکو شلوار قمیص جبکہ 5 پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔ڈاکوئوں نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر سرجیکل ماسک لگایا ہوا تھا، ڈاکو گھر میں 20 سے 25 منٹ تک واردات کرتے رہے،ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کا گھر کے باہر ساتھی سے فون پر رابطہ تھا۔