پاکستان نے ترکش ائیرلائن کو جرمانہ کردیا

441

کراچی: پاکستان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ترکش ایئرلائن پر دوسری بار جرمانہ عائد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکش ائرلائن کو گزشتہ سال اکتوبر میں بھی بغیر کرونا ٹیسٹ مسافروں کو لانے پر جرمانہ کیا تھا اور فلائٹس پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔