ترک صدر نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

325

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی پہلی ویکسین لگوالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں صدر رجب طیب اردوان کو چین کی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی۔

ترک صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ “میں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔”

ترک میڈیا کے مطابق ملک بھر کے طبی نظام سے وابستہ 2 لاکھ 54 ہزار ڈاکٹرز اور اسٹاف کو کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔ بہت جلد پوری قوم کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔