کشمیر: برطانوی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، وزیر خارجہ

290
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں حریت رہنماؤں کو انصاف کی امید نہیں،بھارت نے حریت رہماؤں کو حبس بے جا میں رکھا ہے،آج دنیا کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی آواز بن رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیرپر آواز اٹھانےوا لے برطانوی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، 10برطانوی اراکین پارلیمنٹ نےکہابھارتی افواج نےکشمیریوں کابنیادی حقوق سلب کررکھاہے،یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج دنیا کشمیرکے مسئلے پر ہمارے موقف سے اتفاق کررہی ہے،مسئلہ کشمیرعرصہ درازسے سلامتی کونسل کےایجنڈےپرہے،مسئلہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے،ہم شروع سےکہتےآرہےبھارت دنیاکوغلط تاثردینےکی کوشش کررہاہے۔