کھجور کے ساتھ دن کی شروعات اور اس کے فوائد

818

کھجور کھانا سنت نبویﷺ ہے اور یہ پھل کئی ہزار سال قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس کی درجنوں اقسام پائی جاتی ہیں اور اس میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔

کھجور دُنیا کا سب سے صحت مند اور انتہائی غذائیت مند پھل ہے اور اگر آپ مضبوط ہڈیاں، چمکتی ہوئی جِلد اور صحت سے متعلق دیگر فوائد چاہتے ہیں تو آپ کو کھجور کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کھجور کا ذائقہ میٹھا اور مزیدار ہوتا ہے، کھجور میں کیلوری کی مقدار بھی دوسرے خشک میوہ جات جیسے کشمش اور انجیر کی طرح ہے جبکہ اس میں ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی سکس کی بھرپور مقدار موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کے ساتھ دن کی شروعات کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔

صبح سویرے کھجور کھانے کے حیرت انگیز فوائد ۔:۔

کھجور فوری توانائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور اپنے دن کا آغاز کھجوروں سے کرنا دن بھر تر و تازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے جبکہ کھجوریں ریشہ کا ایک پاور ہاؤس ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کو تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے اور  صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کی جِلد نِکھرتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔

کھجور کے صحت سے متعلق دیگر فوائد ۔:۔

کھجور آئرن کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جسم میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی مقدار ضروری ہے۔ پورے جسم میں خون اور آکسیجن کی اچھی فراہمی آپ کو زیادہ جاندار اور توانائی بخش محسوس کر سکتی ہے۔

کھجور پوٹاشیم کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

کھجور جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرسکتی ہے اور اس سے شریانوں اور دل کی بیماریوں میں رکاوٹ کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

کھجور کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے جبکہ  وزن کم کرنے والی غذا میں کھجور بھی شامل کی جاسکتی ہیں اور وہ لوگ جو صبح کے وقت ورزش کرتے ہیں خاص طور پر اپنی ورزش سے پہلے کھجوریں کھا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور چینی کا ایک صحت مند متبادل ہے اور  کھجور کا استعمال دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے جبکہ اس کے باقاعدہ استعمال سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 3 کھجوریں کھانے سے 6 حیرت انگیز طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں :۔

آنتوں کے کینسر سے بچاؤ

توانائی سے بھرپور

نظام ہاضمہ کی بہتری

ذہانت میں اضافہ، ہڈیوں کی مضبوطی

بواسیر سے بچاؤ

دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول پر قابو