کرک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ، سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

306

 

کرک( آن لائن ) کر ک میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں
اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔