سردی کے باعث ہیٹر جلا کر سونے والے 2 خاندان جاں بحق

328

ایبٹ آباد/مانسہرہ (آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں سردی سے بچنے کیلیے کمروں میں گیس ہیٹر جلا کر سونے والے 2 خاندانوں کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب پھل گلاب روڈ پر میاں بیوی اور ان کی 3 بیٹیاں جاں بحق ہوئیں جبکہ مانسہرہ میں میاں بیوی اور ان کا ایک ماہ کا بیٹادم گھٹنے سے انتقال کرگیا۔