بھارت میں برڈفلو، یہ الزام بھی پاکستان کے کھاتے میں

613

بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا نے حکمراں پارٹی بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ کیا ملک میں برڈ فلو کی وباء پھیلانے میں بھی پاکستان کا ہاتھ ہے؟

بھاتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان اخبار ‘سامنا’ کے اداریہ میں پارٹی نے بی جے پی کے کسانوں کے احتجاج پر دیے گئے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شیو سینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کسانوں کے احتجاج کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پردے کے پیچھے یہ ان کو اکسا رہا ہے۔ سینا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو پھیلنے میں بھی کوئی پاکستان کا ہاتھ ہے؟

واضح رہے کہ بھارت کی 8 ریاستوں اترپردیش، دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔