بجلی بریک ڈاؤن، کئی افسران معطل

671

کراچی: ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ جاننے کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، گدو تھرمل پاور کے 7افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا کہنا ہے کہ پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا کو معطل کیا گیا، کمپنی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کر دیا گیا ہے، سینٹرل پاور جنریشن کا کہنا ہے کہ معطل افسران و ملازمین روزانہ حاضری یقینی بنائیں گے، ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈائون ہوا۔