شرائط میں تبدیلی، واٹس ایپ اب صارفین کا تمام ڈیٹا فیس بُک کو دے گا

725

واٹس ایپ اب اپنی بنیادی کمپنی ، فیس بک کے ساتھ فون نمبر اور مقامات سمیت صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو شیئر کرے گا اور یہ اعلان کمپنی نے اپنے حالیہ شرائط کو تبدیل کرنے کے بعد کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کمپنی اب تمام صارفین کے ڈیٹا کو اکٹھا کرکے فیس بُک کو دے گی جس میں لوکیشن ڈیٹا ، آئی پی ایڈریس ، فون ماڈل ،آئی او ایس ، بیٹری لیول ، سگنلز کی طاقت ، براؤزر ، موبائل نیٹ ورک ، آئی ایس پی ، زبان ، ٹائم زون ، اور یہاں تک کہ آئی ایم ای آئی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم کے استعمال سے کی جانے والی کسی بھی کاروباری بات چیت سے متعلق معلومات بھی اکٹھا کرے گا۔