پتا نہیں لاشوں پر سیاست کرنے والے کون ہیں؟ علی زیدی

150

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شیپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ متاثرین کے تمام مطالبات گزشتہ 2دن سے تسلیم کرلیے ہیں مگر سمجھ نہیں آرہا وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کی کو ئی قیمت نہیں چکا سکتا تاہم معاوضے کی رقم کافی بڑھا دی ہے ۔