اسامہ ستی قتل میں ملوث پانچوں پولیس اہلکار برطرف

256

اسلام آباد (آن لائن) اسامہ ستہ قتل کیس میں وفاقی پولیس نے اہم اقدام کرتے ہوئے قتل کے واقعہ میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو سروس سے برطرف کر دیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچوں پولیس اہلکاروں کو مس کنڈکٹ اور قصور وار ثابت ہونے پر سروس سے برطرف کیا گیا۔ اہلکاروں کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سروس سے برطرف کیے جانے والے اہلکاروں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفی، شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔