پریس کلب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کی جدوجہدتیز کریں گے ،جماعت اسلامی سندھ

402
حیدرآباد: ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، ضلعی امیر عقیل احمد خان ودیگر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو پھولوںکے ہار پہنارہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، نائب امراء ڈاکٹر سیف الرحمن، عبدالقیوم حیدر، قاری افضل شاکر، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ، جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدر راحیل قریشی نے پریس کلب کے نو منتخب صد ر عبداللہ شیخ،جنرل سیکرٹری اقبال ملاح، جوائنٹ سیکرٹری اشوک شرما، رکن گورننگ باڈی ناصر شیخ ودیگر سے ملاقات کی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انہوںنے نیک خواہشات کیساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ صحافی برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجیداور امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے پریس کلب کے سالانہانتخابات کو جمہوری عمل کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت میڈیا صنعت شدید دباؤ اور بحران کا شکار ہے ایسے میں نو منتخب عہدیداران کی ذمے داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد کومزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزدای صحافت پر یقین رکھتی ہیں اور پریس کلب جیسے اہم ادارے میں جمہوری عمل کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدید اران اپنی ذمے داری احسن انداز میں پوری کریں گے اور اپنی اعلیٰ روایات کو آئندہ بھی برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کی جدو جہد کا تسلسل جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیںامیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان کی سربراہی میں وفدنے حیدرآباد کلاتھ مرچنٹس یونین کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اورانتخابات میں اتحاد گروپ کے پورے پینل کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نومنتخب صدر محمد اسلم حاجی محمد ایوب، جنرل سیکرٹری محمد اقبال،حاجی محمد اشفاق قریشی، نائب صدر حاجی محمد اقبال قاسم، حاجی محمد صدیق کو ہار پہنائے ،مٹھائی تقسیم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد ظہیرالدین شیخ اور تنظیم اساتذہ حیدرآباد کے جاوید اخلاق بھی موجود تھے۔