لیکیومیا: تاعمر ساتھ رہنے والا مرض

830

لیوکیمیا خون یا ہڈی کے گودے (bone marrow) کا کینسر ہے۔ بون میرو خون کے خلیوں کو تیار کرتا ہے۔ لیوکیمیا خون کے خلیوں کی غیر معمولی تعداد کی وجہ سے نشوونما پاتا ہے۔

یہ عام طور پر خون کے سیفد خلیوں (white blood cells) کو متاثر کرتا ہے۔ 55 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لیوکیمیا سب سے زیادہ ہوتا ہے لیکن یہ 15 سال سے کم عمر افراد میں بھی کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔

نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ نے اندازہ لگایا ہے کہ صرف امریکہ میں 2020 میں 61،780 افراد کو لیوکیمیا ہوا جبکہ اس سال 22،840 افراد اس کی وجہ سے موت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

شدید اور اچانک ہونے والا لیوکیمیا (acute leukemia) تیزی سے نشوونما پاتا ہے اور اس کا علاج کیا جاسکتا ہے جبکہ رفتا رفتا بڑھنے والا لیوکیمیا (chronic leukemia) لاعلاج ہے اور اگر احتیاط نہ برتی جائیں جیسے ادویات کے حوالے سے لاپرواہی، تو یہ مزید خراب ہوتا جاتا ہے۔ لیوکیمیا کی متعدد قسمیں ہیں۔ علاج اور مریض کے کب تک زندہ رہنے کا امکان ہے، یہ لیوکیمیا کی قسم پر انحصار کرتا ہے۔