گٹھیا کی ابتدائی علامات

662

گٹھیا ایک ایسا عارضہ ہے جس میں انسان کا مدافعتی نظام خود کے جسمانی جوڑوں پر حملہ کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہڈیوں میں سوزش ہوجاتی ہے۔

اس حالت کی ابتدائی علامات کیا ہیں؟

ابتدائی علامات عام طور پر ہاتھوں ، کلائیوں اور پیروں پر اثرانداز ہوتی ہیں اور جلد تشخیص اس کے مناسب علاج کا باعث بن سکتی ہے۔ گٹھیا کا ابتدائی اور مستقل انتظام دائمی نقصان اور بالآخر معذوری کو روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ درجہ ذیل ابتدائی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔

1) تھکاوٹ

2) ہلکا بخار

3) اکڑا پن

4) ہاتھوں اور ہاؤں کی ہڈیوں کی کمزوری

5) جوڑوں میں درد

6) جوڑ میں سوجن

7) جوڑ کی جگہ کا سُرخ ہوجانا

8) جوڑوں میں گرماہٹ محسوس ہونا

9) جوڑوں کا سُن ہونا یا اُن میں جلن کا احساس ہونا

10) کلائیوں کو حرکت دینے میں دشواری