ترک سیٹلائٹ کل امریکہ سے خلا میں چھوڑا جائے گا

509

ترکش کمیونیکیشن سیٹلائٹ 5A امریکہ کی اسپیس ایکس کمپنی کل خلا  میں بھیجے گی، اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے لئے فالکن 9 راکٹ استعمال کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ سیٹلائٹ آئندہ چار ماہ میں اپنے مدار میں گردش کرنا شروع کر دے گا اور اس سال جون میں اس کی سروسز شروع ہو جائیں گی، خلا میں ترکی کے مدار اور فریکوئنسی کے حقوق 30 سال کے دے دیئے گئے ہیں۔

یہ سیٹلائٹ ترکی اور امریکہ کی بوئنگ کمپنی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، اس سیٹلائٹ سے ترکی، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ تک ٹی وی نشریات کو نشر کیا جا سکے گا۔

سیٹلائٹ میں 42 ٹرانسپورنڈرز نصب ہیں اور یہ ترکی کے مدار میں مشرق کی طرف 31 ڈگری پر رہے گا۔

واضح رہے کہ ترکی اس سال اور 2022 میں مزید تین سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا جس سے خلائی سائنس میں ترکی کی اہمیت بڑھ جائے گی۔