انتظامات مکمل، پی ڈی ایم کا جلسہ آج بنوں میں ہوگا

244

بنوں (آن لائن) بنوں میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا، اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی شرکت متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول جلسے میں شرکت نہیں کریں گی ان کی جگہ فیصل کریم کنڈی،فرحت اللہ بابر اورانجینئر ہمایوں شرکت کریں گے۔جلسہ گاہ کو تمام پارٹیوں کی طرف سے بینرز اور جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے گراونڈ  10ہزار کے سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہے ۔جلسے کی سیکورٹی کے لیے جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے انصار اسلام فورس کے ارکان موجود رہے گے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دی ہے ،جلسے کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی نفری تعینات ہو گی ۔بنوں میں تاجر برادری جلسہ میں شرکت کرنے کے لیے مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔