ذوالفقار علی بھٹو کا 93 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے نویں وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کے 93 ویں یوم پیدائش پر آج پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک کے تمام اضلاع میں یوم پیدائش کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے، تقاریب میں آصف زرداری، بلاول زرداری اورپارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنما بھی شرکت کریں گے۔